داعش کا سربراہ ہلاک ہوگیا

آپریشن سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فائل فوٹو

فرانسیسی فوجیوں کے آپریشن میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کردیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گریٹر صحارا میں فرانسیسی فوجیوں کے ایک آپریشن کے دوران دولتِ اسلامیہ (داعش) کے سربراہ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق داعش کا لیڈر عدنان ابو ولید امریکی فوجیوں اور غیر ملکی امدادی کارکنوں پر حملوں میں مطلوب تھا۔ فرانسیسی صدر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر عدنان ابو ولید کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عدنان ابو ولید فرانسیسی افواج کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں یہ ہماری ایک اور بڑی کامیابی ہے۔

فرانسیسی صدر کی جانب سے فوجی آپریشن کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردوں کیلئے ایک بہت بڑا دھچکہ ہے۔ ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ اس موقع پر انہوں نے فوجی آپریشن میں شریک اہل کاروں اور انٹیلی جنس کو مبارک باد بھی دی۔ فلورنس کا مزید کہنا تھا کہ طویل عرصے سے عدنان ابو ولید کی تلاش جاری تھی جو بالا آخر ختم ہوئی۔

فرانسیسی وزیر دفاع کے مطابق داعش سربراہ کو فرانسیسی بار خانے فورسز نے ہلاک کیا۔

DAESH

french

ADNAN ABU WALID

Tabool ads will show in this div