فیصل آباد:ملزم کی حوالات سےمخالفین کو ٹک ٹاک پردھمکیاں
ملزم نےدوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو
بناڈالی
فیصل آباد میں حوالات میں قید قتل کا ملزم ٹاک ٹاک ویڈیوز بناکر مخالفین کو دھمکیاں دیتا رہا۔
فیصل آباد کے تھانہ بٹالہ کالونی میں قتل کے ملزم نےدوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی۔ ملزم رانا ارشد اس ویڈیو میں مخالفین کو دھمکیاں اور گالیاں دیتا رہا۔ حوالات سے ملزم کی اس ویڈیو پر مدعی خوف زدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالات سے اس طرح کی ویڈیو پر پولیس کو ایکشن لینا چاہئے۔
پولیس ترجمان منیب شاہ کے مطابق ملزم کے دوست چھپا کر موبائل فون لے کر گئے تھے اور غفلت برتنے والے کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔منیب شاہ نے بتایا کہ ملزم اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے۔
TIK TOK
تبولا
Tabool ads will show in this div