دیپیکا اور رنویر نے مہنگا ترین گھر خرید لیا

بنگلہ علی باغ کے ساحلی علاقے میں خریدا ہے

بھارت کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے ممبئی میں عالیشان بنگلہ خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈکون اور ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ آج کل رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

رواں ہفتے دونوں کو ممبئی کے علاقے علی باغ میں دیکھا گیا تھا اور اب یہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے چھٹیاں گزارنے کے لیے وہیں بنگلہ خرید لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ نے علی باغ میں رجسٹرار آفس پہنچ کر بنگلہ خریدنے کے لیے کاغذی کام مکمل کرلیا ہے جس کی کُل قیمت لگ بھگ 20 کروڑ روپے ہے۔

علاوہ ازیں اس گھر کی اسٹیمپ ڈیوٹی کی صورت میں تقریباً 1 کروڑ 32 لاکھ روپے ادا کئے ہیں۔

دپیکا اور رنویر نے بنگلہ علی باغ کے ساحلی علاقے میں خریدا ہے جبکہ بنگلے میں ناریل اور چھالیہ کے درختوں کا جھنڈ بھی ہے۔

Deepika padukone

Ranveer Singh

Tabool ads will show in this div