پی آئی اے کاکابل کیلئے معمول کافلائٹ آپریشن شروع نہ کرنیکافیصلہ

بدھ کو کوئی پرواز کابل نہیں جائیگی، ترجمان
Sep 14, 2021
PIA begins flight operation فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے افغانستان کیلئے معمول کا فلائٹ آپریشن شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کل کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کابل کیلئے معمول کا فلائٹ آپریشن شروع نہ کرنے کا فیصلہ مسافروں کی کم تعداد کے باعث کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی کل (بدھ کو) کوئی پرواز کبل نہیں جائے گی، چارٹرڈ پرواز بھی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کے باعث نہیں چلائی جارہی۔

مزید جانیے: افغانستان میں نئی حکومت کےقیام کےبعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کی کابل آمد

انہوں نے بتایا کہ کابل کیلئے صرف خصوصی پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز 13 ستمبر کو مسافروں کو لے کر کابل گئی اور وہاں سے مسافروں کو واپس لائی تھی۔

KABUL

PIA flight operation

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div