عمرشریف کے اس سرزمین پر بہت احسانات ہیں، انورمقصود

عمرشریف کے بیرون ملک علاج کےانتظامات مکمل

لیجنڈری مزاح نگار انورمقصود کی کامیڈین اور اداکار عمرشريف کی صحت کے ليے دعائيں ۔

سماء سے خصوصی گفتگو ميں انورمقصود کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے اس سر زمین پر بہت احسانات ہیں، انہوں نے دکھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹيں بکھيريں ۔

انورمقصود نے کہا کہ بڑے بڑے لکھاری جو نہ لکھ پائيں عمر شریف وہ زبانی کہہ جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی عمر شریف کا سايہ سلامت رکھے، اللہ تعالی عمر شريف کو جلد از جلد صحت عطا کرے ۔

واضح رہے کہ عمر شریف گذشتہ کئی روزسے علیل ہیں اور کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکا میں ممکن ہے۔ عمر شریف کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیرون ملک روانگی کے انتظامات کئے جائیں۔

عمر شریف کی اہلیہ کی جانب سے بھی ان کی صحت کے لیے سوشل میڈیا پر درخواست کی گئی تھی۔

لیجنڈ اداکار عمر شریف کے علاج کے ليے امريکا جانے کي تیاری مکمل ہوگئی ہے، وفاقی حکومت نے ویزے اور سندھ حکومت نے ايئر ايمبولينس کا بندوبست کرديا۔

ANWAR MAQSOOD

Umer sharif

Tabool ads will show in this div