آسٹریلیا میں سیکڑوں سانتاکلاز کا سرفنگ کا عالمی ریکارڈ
سڈنی: آسٹریلیا میں سانتاکلاز کا لباس پہنے سرفرز نے سرفنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں کرسمس کی آمد پر 300 سے زائد سرفرز نے سانتاکلاز کا لباس زیب تن کیا اور موجوں پر رنگینی بکھیر دی۔
سانتاکلاز کے لباس میں اتنی بڑی تعداد میں سرفنگ کرنے پر گنیز اتھارٹی نے اسے عالمی ریکارڈ قرار دے دیا ہے۔ اے پی پی