طالبان کی احمدشاہ مسعود کے مزار کی بیحرمتی کی تردید

طالبان نے ان خبروں کو مخالفین کا پروپیگنڈا قرار دیدیا

افغان سوشل میڈیا حلقوں میں ایسی ویڈیو گردش کررہی ہے کہ طالبان نے پنج شیر میں لڑائی کے دوران احمد شاہ مسعود کے مزار کو بھی نقصان پہنچایا ہے تاہم طالبان نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔

منگل کو طالبان کی جانب سے باختر نیوز ایجنسی نے طالبان کی جانب سے جاری احمدشاہ مسعود کے مزار کی تازہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزار اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

طالبان نے ان خبروں کو مخالفین کا پروپیگنڈا قرار دیدیا تاہم اس سے قبل ایسی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احمدشاہ مسعود کی قبر کو دوران لڑائی نقصان پہنچا تھا۔

طالبان ذرائع کے مطابق مزار کو دوران لڑائی نقصان پہنچنے کی اطلاعات درست تھیں مگر قائدین کے حکم پر مزار کو دوبارہ اپنی پرانی حالت میں بحال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ احمدشاہ مسعود افغانستان کے نامور جنگجو سردار تھے جنہوں نے سوویت یونین کیخلاف جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور سوویت یونین کے انخلاء کے بعد طالبان مخالف شمالی اتحاد کی قیادت بھی کی تھی۔

Panjshir

Tabool ads will show in this div