کراچی:ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کے لئے سفارشات ارسال

سفارشات ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس نے آئی جی سندھ کو بھیجی ہیں

کراچی میں 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کے لئے سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک منیر شیخ نے بتایا کہ کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سفارشات ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس نے آئی جی سندھ کو بھیجی ہیں اور ان کی منظوری کے بعد گڈاپ، ملیر اور سعود آباد برانچز قائم ہوں گی۔ اس کے علاوہ بلدیہ سعید آباد، اجمیر نگری اور کیماڑی میں بھی لائسنس برانچ قائم کی جائیں گی۔

منیر شیخ نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے 2موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ بھی تیار کرلئے گئے ہیں۔ لائسنس برانچز کے اوقات بڑھا کر 2 شفٹوں میں کام شروع کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ موبائل لائسنس یونٹ سے اب تک 2ہزار لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جاچکے ہیں جبکہ شہریوں نے موبائل یونٹ سے7سو سے زائد لائسنس کی تجدید بھی کرائی ہے۔

Driving licence

Tabool ads will show in this div