کراچی:اورنگی ٹاؤن میں مبینہ ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے خودکشی کرلی

پولیس کو جائے وقوع سے 1پستول اور خودکشی سے پہلے لکھا گیا خط بھی ملا
karachi-police فوٹو: آن لائن

اورنگی ٹاؤن کے علاقے منصور نگر میں فائرنگ سے مرنے والے شخص کی شناخت مبینہ ٹارگٹ کلر شاہین بہاری کے نام سے کرلی گئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے بتایا کہ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری  نے گرفتاری کے ڈر سے گولی مار کرخود کشی کرلی ہے۔ سہائی عزیز نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوع سے 1پستول اور خودکشی سے پہلے لکھا گیا خط بھی ملا ہے جس میں شاہین بہاری نے بتایا تھا کہ وہ پولیس کے چھاپوں سے پریشان ہو کر خود کشی کر رہا ہے۔

سہائی عزیز نےمزید بتایا کہ شاہین بہاری نے اپنے ساتھی کے ہمراہ28 اگست کو ہوٹل میں فائرنگ کرکے اے ایس آئی اکرم خان کو شہید کردیا تھا۔ شاہین بہاری نے خط میں لکھا ہے کہ جس پستول سے اس نے اے ایس آئی اکرم خان کو شہید کیا وہ پستول اس نے پھینک دیا تھا اوروہ دوسرے پستول سے خود کشی کررہا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے مزید بتایا کہ گزشتہ دنوں ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو رینجرز اور پولیس نے گرفتار کیا تھا اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی شاہین بہاری کو فرار ہوتے دیکھا گیا تھا۔

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div