ٹک ٹاک:چیئرمین پی ٹی اے کی پابندی ختم کرنیکی مشروط پیشکش

فحش ویڈیوزشیئرکرنے والوں کے اکاؤنٹس بند کیے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی اے عامرعظیم باجوہ نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو ایپ پرعائد پابندی ختم کرنے کی مشروط پیشکش کردی ہے۔

اسلام آباد میں چیرمین پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی عامرعظیم باجوہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹک ٹاک پرغیراخلاقی ویڈیو شیئرکرنے والوں کوپکڑاجائے اور بچوں اور فحش ویڈیوزشیئرکرنے والوں کے اکاؤنٹس بند کیے جائیں۔عامرعظیم باجوہ نے کہا کہ غیرمعیاری ویڈیوز کی وجہ سے ٹک ٹاک 4 مرتبہ بلاک ہوچکی ہے۔

عامرعظیم باجوہ نے موبائل صارفین سے لیے جانے والے اضافی اورخفیہ چارجز کو بھی ناقابل قبول قراردیا۔ انھوں نے بتایا کہ پی ٹی اے کی ہماری واضح اور تحریری ہدایات ہیں کہ کوئی ویلیو ایڈٹ سروسز صارف کی اجازت کے بغیر نہیں لی جاسکتی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے  نے یہ بھی کہا کہ نئے رولز کے بعد سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنا نہیں پڑے گا اورتوقع ہے کہ کمپنیاں معاشرے کی اخلاقیات کے مطابق چلیں گی۔

پچھلے ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف کیس کے تحریری حکم نامے میں کہا تھا کہ سیکریٹری آئی ٹی رپورٹ دیں کیوں کہ چند صارفین کی خلاف ورزی کی وجہ سے معروف ایپس پر پابندی کی حکومتی پالیسی کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا  کہ  ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگائی گئی،اس سلسلے میں پی ٹی اے وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔عدالتی آرڈرز پڑھنے کے بعد واضح ہوا کہ ٹک ٹاک پر پابندی کا کسی عدالت نے حکم نہیں دیا۔

TIK TOK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div