امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالر برآمد، طالبان کادعویٰ

امراللہ صالح سقوط پنج شیر کے بعد منظر سے غائب ہیں

 افغان طالبان نے سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالر اور سونے سے بھرے بیگ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان طالبان سے منسلک ٹویٹر اکاؤنٹس پر طالبان کی جانب سے ایسی ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں جس میں طالبان جنگجو ڈالر اور سونے سے بھرے بیگ دکھا رہے ہیں جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ امراللہ صالح کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔

پنج شیر مزاحمتی ملیشیا کے رہنما امر اللہ صالح کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

امراللہ صالح طالبان کی جانب سے کابل پر قبضے کے بعد پنج شیر منتقل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے طالبان کیخلاف مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ تاہم طالبان کی جانب سے پنج شیر پر قبضے کے بعد امرللہ صالح منظر سے غائب ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بیرون ملک کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوچکے ہیں۔

Panjshir

Tabool ads will show in this div