اہم خبر: لاہور میں 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ

مردم شماری 18 ماہ میں مکمل ہوگی

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک ميں پہلی بار جديد ٹيکنالوجی سے مردم شماری کرائی جائے گی۔ نئی مردم شماری 18 ماہ ميں مکمل کی جائے گی۔ نئی حلقہ بندياں ہوں گی۔

سانحہ نائن اليون ميں مرنے والوں کی ياد ميں نيويارک ميں تقريب۔ ايک منٹ کی خاموشی اختيار کی گئی۔ امریکی صدر جو بائيڈن کی جانب سے افغانستان سے انخلا کے فیصلے کا دفاع۔ امریکا ہر اس ملک پر حملہ کر کے وہاں فوج نہيں رکھ سکتا جہاں القاعدہ موجود ہے۔ امریکی فورسز اسامہ بن لادن کو مار کر بنیادی مشن حاصل کرچکی تھیں۔ 20 سال سے ہر سال 300 ملين ڈالر افغانستان ميں خرچ کر رہے تھے۔

دوسری جانب طالبان نے کابل میں امریکی سفارت خانے کی دیوار پر امارات اسلامی کا پرچم پینٹ کردیا۔

افغانستان ميں ديرپا امن واستحکام کا مشن۔ چين، روس، تاجکستان، ايران اور پاکستان کے خفيہ اداروں کے سربراہان کا اسلام آباد ميں اہم اجلاس۔ ڈی جی آئی ایس آئی ليفٹيننٹ جنرل فيض حميد نے ميزبانی کی۔ انٹيلی جنس شيئرنگ کے تبادلے اور افغانستان کو تنہا نہ چھوڑنے پر بھی اتفاق کيا گيا۔

لاہور ميں بارش کا زور دار اسپيل۔ کئی علاقوں ميں 300 ملی ميٹر تک برسات ہوئی۔ ہر طرف پانی ہی پانی۔ نشيبی علاقے ڈوب گئے۔ سڑکيں اور ريلوے ٹريک زير آب آگئے۔ ٹرينيں پانی پر چلتی نظر آئيں۔ بابو صابو انڈر پاس پانی سے بھر گيا۔ بچے ڈبکياں لگاتے رہے۔ نواں کوٹ میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق۔

کراچی میں عمر شریف کی طبیعت ناساز، بیرون ملک منتقلی اور ویزوں کے حوالے سے بیان متوقع۔

فیصل آباد میں پالتو جانوروں کی مفت ویکسی نیشن کا اہتمام۔

ملک ميں کرونا کی ہلاکت خیزی جاری۔ مہلک وائرس ایک دن میں مزید اٹھاون افراد کی جان لے گیا۔ تين ہزار ايک سو تريپن نئے کيسز رپورٹ۔ مثبت کيسز کی شرح پانچ اعشاريہ چار پانچ رہی

پی سی بی اور محمد حفیظ پھر آمنے سامنے ۔ حفيظ نے الزام لگايا کہ بورڈ نے ہميشہ زيادتی کی۔ 2 سال برداشت کيا مگر اب نہيں کروں گا۔

برطانوی کھلاڑی ایما رادو کانو نے یوایس اوپن ویمنز سنگلزکا فائنل جیت لیا۔

یونان میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا دنگل ۔۔۔ انعام بٹ نے گولڈ ميڈل جيت ليا۔

 

 

ELECTION

CANTONMENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div