طالبہ ریپ کیس: ملزم کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم کا الزامات ماننے سے انکار

راولپنڈی میں طالبہ ریپ کیس کے ملزم مفتی شاہ نواز کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ملزم کا کہنا ہے مجھ پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، پُرامید ہوں کہ انصاف ملے گا۔ راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں مدرسے کی طالبہ کے ریپ کیس کی سماعت سول جج آصف اقبال نے کی۔ پولیس نے استدعا کی کہ ملزم مفتی شاہنواز سے پستول ریکوری اور لاہور سے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کیلئے 5 روزہ ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں سولہ سالہ لڑکی کا ریپ

ملزم مفتی شاہ نواز نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر الزامات من گھڑت ہیں، ڈیل والا معاملہ نہیں بلکہ اعلیٰ سطح پر انکوائری ہورہی ہے، مجھے عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور انصاف فراہمی کیلئے پُرامید ہوں۔ راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی میں 17 اگست کو مدرسے کی طالبہ سے ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں مفتی شاہنواز کے بھائی، بھتیجے اور مدرسے کے نائب مہتمم کو حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی کے میڈیکل سیمپل نہ ہونے کے باعث ملزم کا ڈی این اے نہیں ہوسکا تھا۔

Tabool ads will show in this div