لاہور:موسلادھاربارش نےشہرکا نقشہ بدل ڈالا

لکشمی چوک میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں جل تھل ہوگیا ہے۔

جمعہ سے شروع ہونے والی بارش ہفتے کو بھی جاری رہی۔ بارش کے باعث سڑکوں پر جمع پانی کو صاف کرنے کے لیے واسا کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔ہیوی مشینری کی مدد سے بارش کے پانی کی نکاسی عمل میں لائی جارہی ہے۔

 ترجمان واسا نے بتایا ہے کہ شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال ہیں اور نکاسی آب کا آپریشن بروقت مکمل کرلیا جائے گا۔

ایم ڈی واسا نے ہدایت کی ہے کہ نکاسی کا عمل مکمل ہونے تک تمام عملہ فیلڈر میں موجود رہے۔ ہفتے کی صبح 10 بجے تک لکشمی چوک ، جی پی او اور لارنس روڈ کو کلئیر کردیا گیا ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 121 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔فرخ آباد میں 102 ملی میٹر، جیل روڈ 95 ملی میٹر، اندرون شہر پانی والا تالاب 107 ملی میٹر، گلشن راوی 100ملی میٹر،سمن آباد 91 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن 79 ملی میٹر،تاج پورہ 66 ملی میٹراورجوہرٹاؤن میں 60 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں دو روز کی بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گيا تاہم نشيبی علاقے زير آب آنے سے مکينوں کو شديد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لکشمی چوک،بھاٹی گيٹ،سرکلر روڈ اور متعدد علاقوں ميں بارش نے معمولات زندگی کو متاثر کیا جبکہ ٹريفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ بارش کے باعث  متعدد فیڈروں سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوئی۔

Lahore rain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div