بلوچستان میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن 12 ستمبر کو ہوگا

بلوچستان کے تین اضلاع میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل لے جانے پر پابندی ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی بھی ووٹر یا پولنگ ایجنٹ اپنا موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں لے جا سکتا تاہم پریزائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
بلوچستان کے تین اضلاع میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لئے پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی جس کے لیے کوئٹہ ، لورالائی اور ژوب کے نو وارڈز پر انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
بلوچستان میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔