دنيا طالبان سے بات کرے، سربراہ اقوام متحدہ انتونيو گوئتريس
سربراہ اقوام متحدہ انتونيو گوئتريس کا کہنا ہے کہ دنيا طالبان سے بات کرے ورنہ افغانستان ميں انسانی بحران ہولناک ہوسکتا ہے جس سے ستانوے فيصد افغان خطِ غربت سے نيچے جاسکتے ہيں۔
چاليس سال بعد افغانستان ميں امن اور واحد حکومت کا قيام لیکن افغانستان سينٹرل بينک کے سمندر پاردس ارب ڈالرکے اثاثے منجمد ہيں۔
افغانستان میں آئندہ سال کے وسط تک ستانوے فيصد افغان خط غربت سے نيچے جاسکتے ہيں اورخدشہ ہے کہ افغانستان معاشی تباہی سے دوچار ہوسکتا ہے۔
يونائٹڈ نيشنز ڈويلپمنٹ پروگرام رپوٹ ميں خبردار کيا گيا ہے کہ مزيد پچيس فيصد آبادی انسانی بحران کا شکارہوسکتی ہے جبکہ پہلے ہی پچاس فيصد افغان انسانی امداد پرگزارہ کررہے ہيں۔
سربراہ اقوام متحدہ انتونيو گوئتريس نے دنيا پرزورديا ہے کہ طالبان سے بات کرے اور افغان قوم سے يکجہتی کا اظہار کرے۔
يواين نمائندہ خاص ڈيبورا ليونزنے سلامتی کاؤنسل پرزورديا ہے کہ اگرافغانستان ميں معاشی اور سياسی ابتری سے بچنا ہے تو منجمد فنڈزفوری جاری کيے جائيں۔
افغان کرنسی تيزی سے گررہی ہے خوراک اور تيل مہنگا ہورہا ہے اور پرائيوٹ بينکوں سے کيش ختم ہورہا ہے جس سے تنخواہيں دينے کے ليے فنڈز تک ميسرنہيں۔
ڈيبورا ليونزنے بتايا کہ تيرہ ستمبر کو جينيوا ميں اعلٰی سطح کی کانفرنس بلائی جارہی ہے گے اس ميں افغان عوام کے ليے امداد کی ضمانتيں يقينی بنائی جائيں گی جس کی سربراہی سيکريٹری جنرل يواين کريں۔