راولپنڈی میں فائرنگ، ایڈیشنل آئی جی موٹرویززخمی، بھائی جاں بحق

سجاد آفریدی کا بھائی نعمان آفریدی جاں بحق

راولپنڈی میں تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل آفریدی زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سجاد آفریدی زخمی جبکہ ان کا بھائی نعمان آفریدی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سجاد آفریدی جب اپنے بھائی نعمان آفریدی کے ہمراہ اسلام آباد انٹرچینج پہنچے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد زخمی سجاد آفریدی کو اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

جاں بحق ہونیوالے نعمان افضل آفریدی پی اے ایس افسر تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالے ملزمان گاڑی ہکلا انٹرچینج کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

rawalpindi police

rawalpindi firing

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div