عمران عباس کی گائیکی پرعروہ اورصبورکی پرفارمنس

نئےڈرامہ سیریل کےسیٹ سے ویڈیووائرل
Imran Abbas

صبورعلی اورعروہ حسین کی ایک سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں دونوں عمران عباس کی گائیکی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پرفارم کررہی ہیں۔

یہ ویڈیو دراصل ان کے آنے والے ڈرامہ سیریل 'امانت' کے سیٹ پربنائی گئی ہے جہاں گائیکی کا شوق رکھنے والے عمران عباس نے صبوراورعروہ کو بھی پُرجوش کردیا۔

عروہ نے یہ ویڈیو انسٹااسٹوریزمیں فالوورز کیلئے شیئرکی۔

ویڈیو میں سرجوڑے بیٹھی دونوں اداکارائیں بھارتی گانوں ' اب نام محبت کے' اور ' نہ جانے کہاں سے آئی ہے یہ لڑکی ' پر دلچسپ تاثرات کےساتھ ایکٹ کررہی ہیں جبکہ پس منظرمیں عمران عباس اپنی گائیکی کے جوہردکھارہے ہیں۔

عمران عباس کی گائیکی کی تعریف سرحد پارسے گکوکارہ الکا یاگنگ بھی کرچکی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عمران نے اپنے مداحوں کو گائیکی سے بھی محظوظ کیا ہو، اس سے قبل گلوکاروپروڈیوسرشانی حیدرکے ساتھ جیمنگ سیشن کے دوران بنائی بھارتی گانے ” تجھ سے ناراض نہیں زندگی” اور بابرعلی کے ساتھ لالی ووڈ فلم قرض کا گانا ” اک پل کی خوشی ” گاتے ہوئے بھی ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اپریل 2021 میں عمران عباس نے اپنے یو ٹیوب چینل پرقصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جسے ترکی کے خوبصورت قامات پرعکس بند کیا گیا جبکہ ویڈیوکی ڈائریکشن بھی انہوں نے خود دی تھیں۔

Urwa Hocane

Saboor Aly

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div