پاکستان نے وادی پنجشیر میں مداخلت کا الزام مسترد کردیا

عالمی میڈیا کی خبریں گھٹیا پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں
Foreign Office

پاکستان نے افغانستان کی وادی پنج شیر میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس حوالے سے عالمی میڈیا کی خبریں گھٹیا پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں اور بھارت کی ایسی جھوٹی خبریں مسلسل بے نقاب ہو رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد الزامات پاکستان کو بدنام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ پاکستان پرامن، مستحکم، خود مختار اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل طالبان نے وادی پنج شیر کو فتح کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وادی پنج شیر میں طالبان اور احمد مسعود کے درمیان لڑائی جاری تھی۔

دوسری جانب عالمی میڈیا کی جانب سے الزام لگایا جا رہا تھا کہ وادی پنج شیر میں پاکستان طالبان کی مدد کر رہا ہے۔

Panjshir

Tabool ads will show in this div