ڈھولکی میں ایمن اور منال نے کتنا مہنگا جوڑا پہنا؟

منال کا نکاح 10 ستمبر اور ولیمہ 12 ستمبرکوہوگا

اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا 7 ستمبر کو ڈھولکی سے ہوا، اس موقع پر اداکارہ نے منال خان نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا اس کی تفصیل سامنے آگئی ۔

منال خان نے اپنی ڈھولکی کے لیے اورنج رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جو اداکارہ مایا علی کے کپڑے کی لائن مایا پریٹ اے پورٹر سے لیا گیا۔ منال کے شرارے پر دبکے کا شاندار کام واضح نظر آیا۔

ڈھولکی کی تقریب میں پہنے گئے منال خان کا جوڑا مایا پریٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں منال خان کے جوڑے کی قیمت 60 ہزار روپے بتائی گئی۔

تقریب میں دلہن کی جڑواں بہن اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنی بہن کی ڈھولکی کے لیے مایا پریٹ کے جوڑے کا انتخاب کیا جو انابی رنگ کا تھا اور اس کے ساتھ بنارسی ڈوپٹہ تھا۔

ویب سائٹ کے مطابق ایمن خان کے اس جوڑے کی قیمت 48 ہزار روپے بتائی گئی ۔

 گزشتہ روز اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی مایوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

مایوں میں ایمن اور منال کی دوستوں اور اداکاراؤں صبور علی، کنزیٰ ہاشمی، آمنہ الیاس، اریبہ حبیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 چند روز قبل شادی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منال خان نے بتایا تھا کہ وہ 10 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

aiman khan

Minal Khan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div