میوزک ویڈیو کی چوری پر سونیا حسین کا منفرد ردعمل
بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی گانے کے مناظر کو ہوبہو نقالی کرنے پر سونیا حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں سرحد پار کے فنکاروں کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے بھارتی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنائے بغیر ان کے کام کو سراہا اور لکھا کہ اگر اسی طرح ایک اہم مسئلے کو اجاگر کیا جاتا رہا تو جنوبی ایشیا سے غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکا جا سکے گا۔
سونیا حسین نے ’غیرت کے نام پر قتل‘ کے واقعات کو جنوبی ایشیا کا مشترکہ مسئلہ بھی قرار دیا اور کہا کہ مذکورہ مسئلے پر اسی طرح کی ویڈیوز بنائے جانے سے ہی شعور بیدار کیا جا سکتا ہے۔

سونیا حسین نے پاکستان سے سرحد پار کے فنکاروں کے لیے محبتوں کا اظہار بھی کیا۔
پاکستان میں غیرت کے نام پرقتل کے خلاف بنائی جانے والی مختصر میوزیکل فلم ‘کی جاناں ‘ جولائی 2020 میں ریلیزکی گئی تھی۔ گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی تھی جبکہ بول بابا بلھے شاہ کی شاعری سے لیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی گانےمیں محسن اورسونیاکی میوزک ویڈیوکی ہُوبُہونقالی
پاکستانی ڈائریکٹرنبیل قریشی کی میوزک ویڈیو ‘ کی جاناں ‘ سے شدید متاثر بھارتی گلوکارنے گانے موڈ ہیپی میں کسی کو محسوس نہیں ہونے دیا کہ یہ پراجیکٹ نیا ہے کیونکہ اس ویڈیو کا ہرمنظردیکھنے والوں کوسونیا اورمحسن عباس حیدر کی یاد دلارہا ہے۔