کراچی:مکان کی دیوار گرنےسے4افراد جاں بحق

مرنےوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/09/Aslive-Ftg-Shahnawaz-Wall-Collapsed-Spot-Khi-09-09.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے قصبہ کی ایم پی آرکالونی میں مکان کی دیوارگرنے سے خاتون سمیت 3 بچےجاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب موسلادھار بارش کے دوران نیا ناظم آباد کی دیوار کا کچھ حصہ  ایم پی آر کالونی کے مکان پر گرگیا جس کے باعث مکان کی دیوار اندر موجود اہل خانہ پر جا گری۔ واقعے میں مکان کی دیگر دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔

 

ریسکیو حکام کےمطابق رات ڈھائی بجے ہونے والے اس واقعے میں خاتون سمیت 3 بچے بحق ہوگئے جبکہ 1شخص زخمی بھی ہوا۔ چاروں افراد کا تعلق ایک ہی  خاندان سے ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں اورزخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے سے متعلق علاقے میں اشتعال پایا جاتا ہے اور لوگوں نے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

wall collapse

Tabool ads will show in this div