خیبرایجنسی،فورسزکی تازہ فضائی کارروائی،8دہشتگردجہنم واصل

5491c58f23bf2 راول پنڈی / تیراہ : خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک افواج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلیکیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے تازہ فضائی کارروائی کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، تازہ فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔ مزید پڑھیں :  آپریشن مکمل : پاک فوج نےخیبرایجنسی کا علاقہ سول انتظامیہ کےحوالےکردیاگیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے تازہ کارروائی خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں کی گئی، کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ سماء

TALIBAN

tirah valley

KHYBER2

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div