منال خان،احسن اکرام خان کی ستاروں سےسجی مہندی

صبور،آمنہ الیاس،کنزیٰ ہاشمی اوردیگرکی شرکت
تصویر: منال خان/انسٹاگرام

منال خان اوراحسن محسن اکرام اپنے مداحوں اورفالوورز کو انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سے خوب محظوظ کررہے ہیں۔

ڈھولکی کی طرح گزشتہ روز ہونے والی مایوں کی تقریب میں بھی خوب ہلا گلا دیکھنے میں آیا۔

مایوں میں ایمن اورمنال کی شوبز کی قریبی دوستوں صبورعلی، کنزیٰ ہاشمی، آمنہ الیاس، اریبہ حبیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

منال خان روایتی زرد غرارہ سوٹ ، سونے کے زیورات کے ساتھ سبزچوڑیوں اور پھولوں کے گجرے پہنے دکھائی دیں جبکہ احسن محسن اکرام سیاہ شلوار قمیض کے ساتھ زرد پرنٹڈ ویسٹ کوٹ میں ملبوس تھے۔

 

تقریب کی خاص بات علی انصاری کا اپنی منگیترصبورعلی کو گول گپے کھلانا تھی جن سے کنزیٰ ہاشمی بھی محظوظ ہوئیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل ڈھولکی کی طرح مایوں کی تقریب میں بھی مرکز نگاہ بنی رہیں۔

منال نے پنجابی گانوں پرڈانس کرکے اپنی مایوں کی تقریب انجوائے کیا۔

اس جوڑی کی ڈھولکی کی تقریب منگل 7 ستمبرکو منعقد کی گئی تھی اس سے قبل دونوں نے سوشل میڈیا پرشادی اورولیمے کا دعوت نامہ شیئرکیا جس کے مطابق نکاح 10 ستمبر برزجمعہ اور ولیمہ اتوار 12 ستمبرکوہوگا تاہم کارڈز میں ولیمہ اور شادی کے مقام کی تفصیلات درج نہیں ہیں۔

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

aiman khan

Minal Khan

AHSAN MOHSIN IKRAM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div