سندھ:12سے17سال کےبچوں کوویکسین نہیں لگارہے،عذراپیچوہو

جلسوں میں ایس او پیز فالو نہیں ہوتے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے تحت 12 سے 17 سال کے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر اور بڑھتے ڈیلٹا ویرینٹ پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دنیا بھر میں 12 سے 17 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کے کامیاب ٹرائل ہوئے ہیں، ڈبليو ايچ او سے منظور شدہ ویکسین 12 سے 17سال کے بچوں کو لگائی جاتی ہے، تاہم پاکستان میں فی الحال اس کی منظوری نہیں دی ہے۔

تعلیمی اداروں سے متعلق افواہوں پر ان کا کہنا تھا کہ اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایک پیج پر ہیں۔

عذرا پیچوہو کے مطابق مسئلہ سارا ایس او پیز فالو کرنے کا ہے، لوگوں سے اپیل ہے کہ کرونا سے بچاؤ کی تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ جلوس اور جلسوں میں ایس او پیز فالو نہیں ہوتے۔ اس وقت کرونا کے 7030 افراد انتقال کر گئے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ویکسینیشن کو آگے بڑھانا ہوگا۔

اس موقع پر عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ لوگ ضرور ویکسن لگائیں اور  شادی ہال ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔

Tabool ads will show in this div