چمن اورگردونواح میں موسم خزاں کی پہلی بارش،سردی میں اضافہ

اسٹاف رپورٹ
چمن : چمن شہر اور گردونواح کے علاقوں میں موسم خزاں کی پہلی موسلا دھار بارش رات سے صبح تک جاری رہی۔ جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہر میں پہلی موسلادھار بارش کے شروع ہونے کے ساتھ ہی بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایک عرصہ سے شہر کی نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر آگئے اور شہر کی اکثر مین سڑکیں زیر آب آنے کی وجہ سے شہر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا۔

گندہ پانی سڑکوں پر آنے کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات درپیش ہے۔ بلدیہ کی جانب سے صفائی اور نکاسی کے نام پر مفت کی تنخوائیں لینے والے ملازمین بدستور غائب ہیں ۔ شہر کی سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔ تاہم موسلادھار بارش کے بعد علاقے میں جاری طویل خشک سالی ختم ہونے کی اُمید پیدا ہوگئی ہے۔ سماء

میں

کی

fires

easy

windies

Tabool ads will show in this div