کراچی:سائنوفارم اورموڈرناویکسین کی قلت

دوسری ڈوز لگوانے والوں کو مشکلات

کراچی میں سائنوفارم اورموڈرنا ویکسین کی قلت کے باعث ان ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے مشکل میں آگئے ہیں۔

کراچی میں سائنوفارم اورموڈرناکی دوسری خوراک لگوانےوالے دوسری خوراک کے لیے پریشان ہورہے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پاکستان کواب سائنوفارم ویکسین نہ ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

چند روزمیں لاکھوں افراد کو سائنوفارم اورموڈرنا کی پہلی خوراک لگائی گئی تھی۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ اسٹاک میں سائنو فارم اور موڈرنا ویکسین تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے۔

 واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے سائنو فارم لگوانے والے مسافروں کو ملک میں داخلےکی اجازت دی ہے۔ یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ پر سائنوفارم کو پہلےنمبر پر رکھا گیا ہے تاہم مسافروں کو داخلے سے قبل ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات دینا ہوں گی جبکہ ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ ویکسین کی تفصیل بھی دینا بھی لازم ہوگا۔

متحدہ عرب امارات حکومت کے مطابق سائنوفارم، فائزر، اسپوٹنک اور ایسٹرازینیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا ویکسین لگوانے  والوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔

VACCINE UPDATES

Tabool ads will show in this div