جاویداقبال پرمبنی فلم سےعائشہ عمرکی پہلی جھلک

اداکارہ پولیس آفیسرکا کرداراداکررہی ہیں
[caption id="attachment_2375534" align="alignnone" width="800"] تصویر: عائشہ عمر/انسٹاگرام[/caption]

اداکارہ عائشہ عمرنے 100 بچوں کے سیریل کلر پر بننے والی فلم ' جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف آسیریل کلر' سے پولیس آفیسرکے روپ میں اپنی پہلی جھلک فالوورزکیلئے شیئرکی ہے۔

اداکارہ نے اپنی تصویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ' اس دل دہلا دینے والی کہانی کیلئے میری پہلی جھلک کے ساتھ ، مشکل حالات میں دن رات ہماری خدمت اور حفاظت کرنے والی ہماری مسلح افواج کو سیلیوٹ۔ میں ہمیشہ ان کی مشکور ہوں '۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

یہ فلم لاہور سے تعلق رکھنے والے جاوید اقبال پرمبنی ہے جس نے 1999 میں پولیس کے سامنے خود 100 بچوں کے قتل کا اعتراف کرکے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا تھا۔

فلم کے ڈائریکٹرابوعلیحہ کے مطابق، ' ہم اس کہانی کو بہت نازک اندازمیں پیش کر رہے ہیں اوراسکرین پرجاوید کے خوفناک جرائم ایسے اندازمیں نہیں دکھانا چاہتے جیسا کہ عام لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ یہ فلم سنسنی کے لیے نہیں ہے' ۔

پاکستان کے بدترین ترین سیریل کلر پربننے والی فلم

فلم ابوعلیحہ کی جاوید اقبال پرلکھی گئی کتاب 'کُکڑی' پرمبنی ہے جس کے دوسرے حصے کی اشاعت ابھی باقی ہے۔

عائشہ عمر اس فلم میں جاوید اقبال کے کیس کی تحقیقات کرتی دکھائی دیں گی اگر چہ اصل میں یہ کیس کسی خاتون افسرکے زیرتفتیش نہیں رہا۔ ابوعلیحہ کے مطابق۔ 'عائشہ عمرنے یہ کردارنبھانے کیلئے جتنی کوشش کی ہے وہ ناظرین کوحیران کردے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ اس منصوبے کا حصہ ہیں' ۔

فلم میں جاوید اقبال کا کردار اداکاریاسرحسین نبھارہے ہیں جن کی پہلی جھلک نے گزشتہ ہفتےسوشل میڈیا صارفین کو چونکا کررکھ دیا تھاکیونکہ جاندار گیٹ اپ کی بدولت یاسر اور اصل کردار میں بےحد مماثلت پائی جاتی ہے۔

فلم کے لکھاری اورہدایتکار ابوعلیحہ نےٹوئٹر پرلکھاتھا، 'سیریل کلرجاوید اقبال کی پہلی جھلک حاضرہے۔ یاسرحسین کتنا منجھا ہوا اداکار ہے۔ فلم دیکھ کر آپ کو ادراک ہوجائے گا '۔

فلم کی ریلیز کیلئے نیٹ فلکس، زی 5 اور امیزون جیسے انٹرنیشنل اسٹریمنگ پلیٹ فارمزکوپیشکش کی جائے گی اور ان کے مقررکردہ تقاضوں پرپورا نہ اترنے کی صورت میں اسے پاکستان بھرمیں ریلیز کیا جائے گا۔

امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ نومبر2021 سے پہلے مکمل کرلی جائے گی۔

ayesha omar

SERIAL KILLER

Yasir Hussain

Tabool ads will show in this div