راولپنڈی: سگی بہن کے قاتل 2بھائیوں کی سزائے موت کالعدم

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ملزمان کو بری کردیا

FSD child abuse

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سگی بہن کے قاتل دو بھائیوں کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی۔

ٹیکسلا پولیس نے 11 دسمبر 2018ء کو دو بھائیوں فرحان اور کامران کو اپنی بہن کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جنہوں نے شبانہ پروین کو اس شک پر ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا کہ وہ ملزمان پر کالا جادو کرواتی ہے۔

راولپنڈی ٹرائل کورٹ میں مقدمہ چلا جس نے دونوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی، تاہم مجرمان نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس شاہد محمود عباسی اور جسٹس عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں بھائیوں کو بری کردیا۔

Women murder

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div