سقوط پنج شیر: بھارتی چینلز کی غیرذمہ دارانہ حرکت

بناء تصدیق 2 گمراہ کن خبریں نشر
Sep 06, 2021

افغانستان کی تازہ صورتحال اور پنج شیر پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارتی ميڈيا نے ایسی بے احتیاطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط ویڈیوز اور اطلاعات نشر کیں۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف گھناؤنے پروپيگنڈے ميں اس قدر جذباتی دکھائی دیا کہ اس میں سے ایک نے ويڈيو گيم کے مناظر کو پنج شير پر حملے کی ويڈيو قرار دیا جبکہ دوسرے چینل نے امريکا ميں 3 سال پہلے گرنے والے طيارے کو پاکستانی جہاز بنا ديا۔ اس کے باعث بھارتی ميڈيا کا دنيا بھر ميں مذاق بنا۔ ری پبلک ٹی وی نے ايک ويڈيو شيئر کی اور اسے پنج شیر پر فضائی بمباری قرار دے کر پاکستان پر الزام لگا دیا حالاں کہ بمباری کے وہ مناظر ايک ويڈيو گيم کے تھے جس کی ویڈیو يو ٹيوب پر کئی ماہ سے موجود ہے۔ ايک اور بھارتی چينل نے ايک گرے ہوئے طيارے کی تصوير کی بريکنگ نيوز دی اور مزاحمتی فوج کے حوالے سے دعویٰ کيا کہ يہ پاکستانی جيٹ ہے۔ بھارتی ميڈيا اگر صحافتی اقدار اپناتے ہوئے اس کی تصديق کرليتا تو پتا چل جاتا کہ يہ تصوير امريکی رياست ايريزونا ميں گرنے والے امريکی ایف 16 کی ہے اور 3 سال پرانی ہے۔

indian media

Panjshir

Tabool ads will show in this div