پنج شير ميں کس کو کيا ملا، دلچسپ ویڈيوز جاری

کچھ لوگ کرنسی اور کچھ ہتھیار وصول کر رہےہیں
Sep 06, 2021

پنج شير ميں پیر کے روز کس کو کيا ملا اس حوالے سے افغان نيوز ايجنسی باختر نے دلچسپ ویڈيو جاری کردی جس ميں طالبان کی جانب سے کہ کچھ لوگوں کو کرنسی نوٹ دیے جار رہے ہیں۔ باختر نيوز ايجنسی کا دعویٰ ہے کہ رقم لينے والے مزاحمتی فرنٹ کے لوگ ہيں جنہوں نے ہتھیار ڈال دیے اور انہیں طالبان معافی کے ساتھ گھر جانے کے ليے فی کس 5 ہزار افغانی بھی دے رہے ہيں۔ ايک اور ویڈيو ميں بھاری اسلحہ دکھايا گيا ہے جس کے بارے میں باختر نيوز ايجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان کو يہ اسلحہ ہتھيار ڈالنے والے مزاحمتی فرنٹ کے کمانڈروں سے حاصل ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مزاحمتی فرنٹ کے 30 کمانڈروں نے اپنے 200 ساتھيوں سميت طالبان کے سامنے ہتھيار ڈالے اور اپنے تمام ہتھيار اور گولہ بارود امارات اسلاميہ کے حوالے کرديے۔

Panjshir

Tabool ads will show in this div