مدرسہ ریپ کیس: ملزم کا ڈی این اے نہیں ہوسکا
راولپنڈی کے مدرسہ میں طالبہ سے ریپ کے کیس میں نامزد ملزم مفتی شاہ نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی گئی۔ متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کا نمونہ نہ ہونے کے باعث ملزم کا ڈی این اے نہ ہوسکا۔
راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی کے مدرسہ میں طالبہ سے ریپ کے کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ ارم نذیر نے کی۔ پولیس نے ملزم مفتی شاہ نواز کے مزید 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تو ملزم کے وکیل نے مخالفت کردی۔
وکیل استغاثہ نے کہا کہ ابھی 4 روزہ ریمانڈ ہوا، تفتیش کیلئے 15 روز تک جسمانی ریمانڈ ہوسکتا ہے، عدالت کیس کےحقائق تک پہنچنے کیلئے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ریپ کیس میں شریک معلمہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار
علاقہ مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ میں 5 کے بجائے 3 روز کی توسیع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کا نمونہ نہ ہونے کے باعث ملزم کا ڈی این اے نہیں ہوسکا۔ ملزم مفتی شاہ نواز کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی نہیں ہوا، اس کیلئے 30 ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے۔