افغانستان کی تقسیم ہمارا آخری آپشن ہوگا، بسم اللہ محمدی

طالبان نے پنج شیر پر بھی قبضہ کرلیا

افغانستان کے سابق وزیر دفاع اور احمد شاہ مسعود کے قریبی ساتھی بسم اللہ محمدی نے پنج شیر میں طالبان کے ہاتھوں شکست کے بعد ملک کو تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

افغان طالبان نے پنج شیر پر بھی قبضہ کرلیا ہے، جس کے بعد اب تمام صوبے طالبان کے کنٹرول میں آگئے ہیں۔

ٹویٹر پر اپنے مختصر بیان میں احمد شاہ مسعود کے قریبی ساتھی بسم اللہ محمدی کا کہنا تھا کہ 'ہمارا آخری آپشن اور فیصلہ ملک کی تقسیم ہوگا۔

بسم اللہ محمدی طالبان کے کنٹرول سے قبل اشرف غنی کی حکومت میں وزیر دفاع، اس سے قبل 2010ء سے 2012ء تک وزیر داخلہ، 2002ء سے 2010ء تک افغان فوج کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

پنج شیر سے تعلق رکھنے والے بسم اللہ محمدی شمالی اتحاد کے سربراہ احمد شاہ مسعود کے قریبی ساتھی بھی رہے ہیں۔

افغان طالبان نے 15 دسمبر کو کابل پر بغیر لڑائی کے قبضہ کرلیا تھا، جس کے بعد 31 اگست کو امریکا سمیت اس کی اتحادی غیر ملکی افواج بھی ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔

TALIBAN

Panjshir

Tabool ads will show in this div