کراچی: کورنگی کراسنگ پرڈکیتوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

واقعہ موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر پیش آیا

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں ملزمان نے موٹرسائیکل نہ دینے پر 22 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔

مقتول کے چچا کا کہنا ہے عزیر دو برس سے نئی موٹر سائیکل خریدنے کے جتن کررہا تھا، ڈاکووں سے سامنا ہوا تو مزاحمت کرتے ہوئے جان دے دی۔

غمزدہ لواحقین اور دوستوں کا کہنا ہے کہ عزیر نے پولیس فورس میں شمولیت کا خواہشمند تھا، اب محکمہ پولیس سے اپیل ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرے۔

پولیس کا کہنا ہے مقتول عزیر کی مزاحمت پر ملزم نا صرف واردات میں ناکام ہوئے بلکہ وہ موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فرار ہوئے جو ملزموں نے واقعے سے کچھ دیر قبل کورنگی سے ہی چھینی تھی، پولیس نے واردات میں ملوث ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Tabool ads will show in this div