یوم دفاع:علی ظفرکا پاک فضائیہ کےجنگجوؤں کوخراج تحسین

نغمہ پی اے ایف کے اشتراک سے تیارکیا گیا

علی ظفرنے یوم دفاع کے موقع پرپاکستان ائرفورس کے بہادرجنگجوؤں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گلوکار نے انسٹاگرام پرٹیزر شیئرکرتے فالوورزکو بتایا کہ ' میں اُڑا' ریلیز کردیا گیا ہے، گانا فضاوں میں دن رات ہماری حفاظت کرنے والے بہادرجنگجوؤں کو خراج تحسین ہے۔

یہ نغمہ پاک فضائیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

پی اے ایف کے آفیشل یوٹیوب چینل پرمکمل ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'میں اُڑا' 1965 کی جنگ کی فتح کی یاد میں ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

میوزک ویڈیو میں فضا میں طیارے اڑانے والے پاکستانی پائلٹس کے متاثر کن منظر دکھائے گئے ہیں جس کا مقصد ائرفورس ہیروز کی ناقابل یقین حد تک بہادری کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے جو انہوں نے دوران جنگ مادر وطن کی حفاظت کے لیے دکھائی۔

نغمے کے بول اورکمپوزیشن علی ظفر کی ہے جبکہ میوزک ویڈیو کی ہدایات عدنان طارق نے دی ہیں۔

گذشتہ ہفتے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے 1965 کی جنگ کے شہداء اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کی خدمات کے اعتراف میں ویڈیوزکی ایک سیریزکا آغاز کیا گیاہے،

دس ویڈیوز کی اس سیریز میں قربانی ، محبت ، حب الوطنی ،عقیدت جیسے موضوعات سے مسلح افواج کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

ملک بھرمیں آج 56واں یوم دفاع منایا جارہا ہے، اس حوالے سے کراچی میں مزار قائد ، لاہور میں مزاراقبال اورراولپنڈی میں جی ایچ کیو میں مرکزی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

PAKISTAN AIR FORCE

Tabool ads will show in this div