گورکھ ہل اسٹیشن،سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ4افراد جاں بحق

پانچ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا

سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 سیاح جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ريسکيو اہلکاروں کے مطابق گورکھ ہل سے واپسی پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے4 سیاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ريسکيو حکام نے بتایا کہ تيز رفتار ويگو گاڑی کھاول لک کے مقام پر بےقابو ہوئی تھی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں 4 زخمیوں کا لایا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈاکٹرز کی ٹیمیں موجود ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں مختیار، محمد سلیم اللہ رند، اسلم سیال اور واحد بخش شامل ہیں، جن کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

زخمی ہونے والے ایک شخص نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی سڑک کے باعث گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جو لوگ جارہے ہیں میری ان سے گزارش ہے کہ راستے خراب ہیں نہ جائیں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت افسوس کی بجائے عملی اقدامات کرے۔

HALEEM ADIL SHEIKH

Gorakh hills

Tabool ads will show in this div