پنج شیر:طالبان اور احمدمسعودکےدرمیان مذاکرات کی اطلاع

طالبان کی پیشقدمی میں سستی
Sep 05, 2021

وادی پنج شير ميں طالبان اور مقامی ملیشیا ميں شديد لڑائی جاری ہے تاہم طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین اور مزاحمتی تحریک کے سربراہ احمد مسعود کے درمیان مذاکرات کی بھی اطلاعات ہيں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بازارک جانے والی شاہراہ پر بڑی تعداد ميں بارودی سرنگيں بچھائی گئیں ہیں جس کے باعث پیشقدمی میں سستی کا سامنا ہے۔

مزاحمتی تحریک شمالی اتحاد کا دعوٰی کیا ہے کہ طالبان پنجشير اور صوبہ کپيسا کے درميان داربند کے پہاڑوں پر پہنچ گئے  تھےتاہم انہيں پيچھے دھکيل ديا گيا ہے۔

دوسری جانب طالبان کمانڈر قاری فصيح الدين اور شمالی اتحاد کمانڈر احمد مسعود ميں مذاکرات کی خبريں بھی سامنے آرہی ہيں، قاری فصيح الدين نسلا تاجک ہيں اور پنج شير محاذ میں طالبان کی قيادت کررہے ہيں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ احمد مسعود نے باعزت طور پر ہتھيار ڈالنے کا اشارہ ديا ہے۔

وادی پنج شیر:طالبان نے امرللہ صالح کے ٹھکانے کا محاصرہ کرلیا

قبل ازیں یورپی یونین کی جانب سے رواں ہفتے طالبان کے ساتھ مل کر لیکن محدود سطح پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ساتھ ہی یورپی یونین کے رکن ممالک نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق، بالخصوص خواتین کے حقوق کے احترام کو یقینی بناتے ہوئے ایک ایسی وسیع تر حکومت کا قیام یقینی بنائیں۔

احمد مسعود کاپنج شیرکی جنگ آزادی سےپیچھےنہ ہٹنے کاعزم

یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان رہنماؤں کی جانب سے پنج شیر پر قبضے کرلینے کے دعوے کے بعد  طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ لڑائی سے کسی قیمت دستبردار نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل آج صبح طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کے سابق نائب صدر اور پنج شیر مزاحمتی تحریک کے رہنما امراللہ صالح کے ٹھکانے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

AFGHAN TALIBAN

Ahmad Massoud

Panjshir

Tabool ads will show in this div