خاتون سب انسپکٹرکواغوا،ریپ کی کوشش کرنےوالا ملزم گرفتار

خاتون زخمی حالت میں اسپتال منتقل

مظفرگڑھ میں تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن آنے والی پنجاب پولیس کی جینڈر کرائم آفیسر کو مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اغواء کرنے کے بعد ریپ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں جینڈر کرائمز کی تفتیش کے لیے لیڈی سب انسپکٹر رکشے میں آرہی تھی کہ تھانہ صدر اور ڈی پی او ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر کار سوار ملزم نے مبینہ طور پر خاتون آفیسر کو اسلحے کے زور پر اغواء کیا اور ملزم نے چمن بائی پاس کے قریب باغات میں لے جا کر لیڈی سب انسپکٹر کو اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق اس دوران ملزم لیڈی سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا، واقعے کے بعد لیڈی سب انسپکٹر کو ملزم موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

جینڈر کرائم آفیسر کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ پولیس آفیسر کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، تھانہ سٹی میں اغواء، تشدد اور ریپ کرنے کی کوشش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div