اہم خبر:ڈی جی آئی ایس آئی کاجلدسب ٹھیک ہونیکادعویٰ

آج سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا امکان

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کا دورہ افغانستان۔ طالبان رہنماؤں سے ملاقات شیڈول میں شامل۔ پاک افغان سرحد پر آمدورفت پر بات چیت ہوگی۔

ڈیری فارمرز نے آج سے دودھ کی قیمت150روپے فی لیٹر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

افغانستان میں طالبان کا پنجشیر کے مشرقی علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ۔ کابل میں پنجشیر فتح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 17افراد ہلاک ۔ ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد۔ خلاف ورزی کرنے والے کو جیل بھیجنے کا حکم جاری۔

کراچی میں بارش رات گئے تک جاری رہنے کی پیش گوئی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بونداباندی ہوگی۔ بارش کے بعد مختلف نشیبی علاقوں میں اب بھی پانی جمع

شہبازشریف اور بلاول بھٹو میں ٹیلی فونک رابطہ ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کے ناموں پر بات چیت۔

اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی مبینہ ہلاکت۔ اہل خانہ نے احتجاج کیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

VACCINATION

Panjshir

Tabool ads will show in this div