ادارےکے 80فیصد ملازمین کی پرسنل فائلز نہیں،ڈی جی کےڈی اے

ہرملازم کی کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی ہے

ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) آصف میمن نے سما کو دیے گئے اپنے تہلکہ خیز انٹرویو میں انکشاف کیا کے کہ ادارے میں کام کرنے والے 80 فیصد ملازمین کی پرسنل فائلز تک موجود ہی نہیں۔

ڈی جی آصف میمن نے بتایا کہ ماضی میں کےڈی اے میں جو پلمبر تھا وہ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لگا ہوا ہے۔ تمام ملازمین کی کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگیاں ہیں، اسکروٹنی پرعمل کیا تو پورا ادارہ خالی ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 40پلاٹوں کی فائلیں غائب ،کوئی ریکارڈ موجود نہیں، نہ میں کسی سسٹم کا حصہ ہوں نہ آیا ہوں۔ ان ہی لوگوں سے کام لے کر مافیا کو توڑیں گے۔

kda

Tabool ads will show in this div