ترک یوٹیوبر نےمداحوں کی خاطر خود کو قبر میں دفنالیا

ترکی کے 25 سالہ یوٹیوبر اسٹار محمد بہجیجک نے مداحوں سے وعدہ پورا کرنے کے لیے خود کو قبر میں دفن کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بہجیجک نے ساڑھے 4 لاکھ سبسکرائبرز ہونے پر فالورز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ خود کو ایک تابوت میں بند کرکے کئی گھنٹے قبر میں گزاریں گے اور اس کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ بھی کریں گے۔
یوٹیوبر نے اس اسٹنٹ کے لیے ایک خصوصی تابوت بھی بنوایا تھا جس کی تیاری میں 20ہزار ترک لیرا کے اخراجات آئے۔

محمد بہجیجک کے اس اسٹنٹ کے دوران 6 گھنٹے قبر میں گزارے جبکہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم بھی موجود تھی۔
حیرت انگیز طور پر جب انہیں 6 گھنٹے بعد قبر سے نکالا گیا تو وہ بالکل ٹھیک حالت میں تھے۔
یوٹیوبر نے ویڈیو مداحوں کے لیے سوشل پر اپ لوڈ کردی جس کے بعد اس اسٹنٹ پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔