طالبان کےدور اقتدار میں پہلےکرکٹ میچ کا انعقاد
شہريوں کے ہمراہ افغان جنگجو بھی میچ سے لطف اندوز ہوتے

افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد دارلحکومت کابل میں پہلی بار کرکٹ ميچ کھيلا گيا۔
افغانستان میں جاری آزادی کپ کے نام سے ہونے والے ايونٹ ميں دوستانہ ٹی20 ميچ کا انعقاد ہوا جسے ديکھنے کيلئے اسٹيڈيم ميں تماشائيوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دوستانہ میچ کی خاص بات عام شہريوں کے ہمراہ افغان جنگجو بھی میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ تماشائی افغانستان کيساتھ امارات اسلاميہ کے جھنڈے بھی لہراتے رہے۔
واضح رہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کے حکام واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ کرکٹ کو طالبان کی حمایت حاصل ہے۔ افغان طالبان نے کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ کو اس عہدے پر برقرار رکھا تھا۔
KABUL
CRICKET MATCH
AFGHAN TALIBAN
تبولا
Tabool ads will show in this div