احمد مسعود کاپنج شیرکی جنگ آزادی سےپیچھےنہ ہٹنے کاعزم
پنج شیر مزاحمتی ملیشیا کے سربراہ احمد مسعود کا کہنا ہے کہ وہ آزادی کے لیے شروع گئی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں۔
طالبان رہنماؤں کی جانب سے پنج شیر پر قبضے کرلینے کے دعوے کے بعد طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ لڑائی سے کسی قیمت دستبردار نہیں ہوں گے۔
پنج شیر مزاحمتی ملیشیا کے ترجمان علی نظاری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں احمد مسعود کا تازہ ترین پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے طالبان کے خلاف شروع کردہ جنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ پنج شیر میں طالبان اور مخلاف ملیشیا کے درمیان کئی دنوں سے شدید لڑائی جاری ہے اور طالبان کے مطابق انہوں نے اب تک صوبے کے 7 میں سے اب تک 4 اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا۔
Latest message from HE Ahmad Massoud @AhmadMassoud01, leader of the National Resistance Front of Afghanistan: “I will never abandon my struggle for freedom and justice.” pic.twitter.com/BjsixSnf1R
— Ali Maisam Nazary (@alinazary) September 4, 2021
پینج شیر ملک کے 34 صوبوں میں واحد علاقہ ہے جس پر طالبان تا حال مکمل قبضہ نہیں کر سکے ہیں۔ احمد مسعود ملک کے سابق وزیر دفاع احمد شاہ مسعود مرحوم کے صاحبزادے ہیں جن کی زندگی میں پنج شیر صوبہ کبھی کسی اندرونی یا بیرونی قوت کے ہاتھ نہیں لگ سکا تھا۔