زمین پرقبضے،تجاوزات پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،ڈائریکٹرجنرل کےڈی اے

کےڈی اے کے80 فیصد ملازمین کی پرسنل فائلیں تک موجود نہیں

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائريکٹرجنرل آصف میمن نے واضح کردیا ہے کہ شہر میں زمین پر قبضے اور تجاوزات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائريکٹرجنرل آصف میمن نے سماء کودیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اپنے ادارے میں ہونے والے کرپٹ معاملات پر سے پردہ اٹھایا ہے۔

سماء کےنمائندے محمد علی حفیظ کو دیئے گئے انٹرویو میں آصف علی میمن نے بتایا کہ کراچی میں اب زمین پر قبضے اور تجاوزات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کےڈی اے کے 80 فیصد ملازمین کی پرسنل فائلیں تک موجود نہیں ہیں۔ ادارے میں وہ افراد ڈائریکٹراورایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدوں پر کام کررہے ہیں جو پہلے پلمبر ہوتے تھے۔ ان افراد کا تعلق کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے ہے۔

آصف علی میمن نے کہا کہ اگر اسکروٹنی پرعمل کیا گیا تو پورا کے ڈی اے خالی ہوجائےگا۔ ڈائريکٹرجنرل نے واضح کیا کہ ان ہی لوگوں سے ان کو کام لینا ہے مگر مافیا کا کنٹرول توڑیں گے۔

آصف میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 40 پلاٹوں کی فائلیں غائب ہوچکی ہیں اور کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ تاہم وہ کسی''سسٹم '' کا حصہ نہیں ہیں اور نہ کسی''سسٹم'' سے آئے ہوئے ہیں۔

kda

land-grabbing

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div