کابل: فائرنگ کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا حکم

ملا یعقوب کا آڈیو پیغام جاری
Sep 04, 2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کابل میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کا اسلحہ ضبط کرکے جيل بھيجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

طالبان کے چیف کمانڈر ملا یعقوب کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ملا یعقوب کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے امريکا جارہا ہے، اس موقع پر کابل ميں ہوائی فائرنگ ناقابل برداشت ہے۔ يہ بيت المال سے خيانت اوراس کا زياں ہے۔

انہوں نے طالبان کمانڈرز، کارکنان اور مجاہدين کو حکم ديتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ جيسے واقعات کا سد باب کيا جائے اور جو ايسا کرے اسے جيل بھيج ديا جائے۔ واضح رہے کہ ملا یعقوب طالبان کے چیف  کمانڈر ملا عمر کے فرزند ہیں۔

Taliban celebrate in Kabul after US withdrawal | IG News

دوسری جانب طالبان ترجمان بلال کريمی نے کہا ہے کہ پنجشيرکے مشرقی علاقے کا کنٹرول سنبھال ليا ہے، جب کہ شمالی اتحاد کمانڈر احمد مسعود نے کہا ہے کہ کسی صورت ہتھيار نہيں ڈاليں گے۔

طالبان ترجمان بلال کريمی کے مطابق سب سے بڑے ضلع پریان میں امن قائم کرچکے ہيں۔ وادی پنجشير کا سخت محاصرہ کر رکھا ہے۔ نئی حکومت کا اعلان جلد کيا جائے گا۔ وادی کا مغربی حصہ پہلے ہی ہمارے قبضے میں آچکا ہے۔ اس وقت طالبان کی صرف صدر مقام بازارک میں محاذ آرائی جاری ہے۔

 شمالی اتحاد کے کمانڈر احمد مسعود نے کہا ہےکہ آزادی اور انصاف کے ليے آخری دم تک لڑيں گے۔

KABUL

MULLAH YAQOOB

Panjshir

Tabool ads will show in this div