کراچی:غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں، ايک بار پھر کیمٹیاں قائم

محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمسنٹریشن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا

کراچی ميں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاررائیوں  کیلئے ايک بارپھر کیمٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔

محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمسنٹریشن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔غیرقانونی تعمیرات روکنے کے لیے کميٹياں ضلع اور سب ڈویژن کی سطح پر قائم کی گئی ہیں۔ان کمیٹیوں کا مقصد شکایت کا بروقت ازالہ اور مانیٹرنگ مکینزم مرتب کرنا ہے۔

ضلعی کمیٹی ڈپٹی کمشنر اور سب ڈویژن کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر کے ماتحت کام کرے گی۔کاروائی کی نگرانی کیلئے کمشنر کراچی کی سربراہی میں3 رکنی کیمٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

مانیٹرنگ کمیٹی میں آئی جی سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے بھی شامل ہیں۔ ضلعی کمیٹی میں علاقہ ایس ایس پی، ایس بی سی ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر شامل ہیں۔اس کے علاوہ علاقے کے ڈی ایس پی، بلڈنگ کنٹرول کے ماتحت افسران سب ڈویژنل کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

SBCA

Illegal Construction

Tabool ads will show in this div