پنجاب کے15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہ سکیں گی
فوٹو: آن لائن

کرونا کی چوتھی لہر ميں مزيد تيزی آنے پرپنجاب کے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کرديا گيا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی،فیصل آباد اور ملتان سميت 15 ہائی رسک اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہ سکیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند رہیں گی۔ ان اضلاع ميں ان ڈور ڈائننگ پرمکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ آؤٹ ڈورڈائننگ رات 10 بجے تک جاری رہ سکے گی۔

اس ہی طرح ان ڈورشادیوں کی تقریبات پرمکمل پابندی ہوگی اورآؤٹ ڈور شادیوں ميں زيادہ سے زيادہ 300 افراد کے ساتھ تقریبات رات 10 بجے تک ہوںگی۔

ان 15 اضلاع میں تمام مزارات،سینما ہال اورتھيٹرمکمل طور پربند رہیں گے اور تمام قسم کےان ڈور، آؤٹ ڈور اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔تمام سرکاری اورنجی دفاترمیں حاضری 50 فیصد ہوگی۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div