کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

احتیاط کریں اور بجلی کے پولز سے دور رہیں
کراچی: یہ عکس ویڈیو سے لیا گیا ہے
کراچی: یہ عکس ویڈیو سے لیا گیا ہے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے  4 سالہ بچی سمیت  4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق بچی کا نام تانیہ تھا، جو گھر کے باہر بارش کے پانی میں کھیل رہی تھی۔ تانیہ پہلی جماعت کی طالبہ تھی۔

 والد کے مطابق شام کے وقت کھمبے پر اسپارک ہوا تھا تاہم شکایت کرنے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔ بچی کی تدفین کیلئے لاش کو آبائی علاقے بہاولپور روانہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلدیہ عابدآباد کے گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت یاسین کے نام سے کی گئی ہے۔

​لیاقت آباد شریف آباد کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی عمر 50 سال تھی، جس کا نام محمد صابر ہے۔ قبل ازیں لائٹ ہاؤس چل گلی کے قریب ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ متوفی کی شناخت 45 سالہ ساجد لودھی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے متوفی چپل گلی میں بجلی کے بلب چوری کر رہا تھا ،بارش کے باعث جگہ گیلی تھی، جس کی وجہ سے اسے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

electrocuted

Tabool ads will show in this div