کراچی: بارش کےباعث انٹرکےہفتہ کوہونے والےپرچےملتوی

تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
Sep 03, 2021
[caption id="attachment_2326079" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی میں بارش کے باعث ہفتہ کو ہونيوالے انٹربورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

ترجمان انٹربورڈ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل بھی شہر میں تیزبارش کا امکان ظاہر کیا ہے کہ جس باعث امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان انٹربورڈ نے مزید کہا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کل برورز 4 ستمبر کو گیارہویں جماعت کے اردو، سندھی، اسلامک ایجوکیشن کے پرچے ہونا تھے۔

دوسری جانب بارہویں جماعت کے کل ہونيوالے پریکٹیکلز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

Inter board

Tabool ads will show in this div