منال خان کے برائیڈل شاور کی تصاویروائرل

منال اوراحسن کی شادی 10 ستمبرکوہوگی

آئندہ چند روز میں زندگی کے نئے سفرکاآغازکرنے والی اداکارہ منال خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

منال کے اعزازمیں برائیڈل شاور کا اہتمام ان کی قریبی دوست سارہ علی نے کیا تھا جو اسی نام سے اپنا سیلون چلاتی ہیں۔

سارہ نے انسٹا ہینڈل پرتصاویر اور ویڈیو زشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ' مس سے مسز تک '، برائیڈ سکواڈ ۔

View this post on Instagram

A post shared by SARA ALI (@sarasalonandspa)

تصاویر اور ویڈیوزمیں منال کے علاوہ ایمن خان، صبورعلی ، کنزہ ہاشمی، سارہ اور ارم علی نمایاں ہیں۔

برائیڈل شاور کی خاص بات سبھی کا ایک جیسے لباس میں ملبوس ہونا تھا، تاہم منال خان نے دلہن ہونے کے باعث گلابی رنگ کا انتخاب کیا جبکہ دیگر دوستیں سیاہ رنگ پہنے ہوئے تھیں۔

منال اور ایمن نے بھی انسٹا اسٹوریز میں تصاویر شیئرکیں۔

اس سے قبل دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادیاور ولیمے کا دعوت نامہ شیئرکیا جس کے مطابق اس جوڑی کا نکاح 10 ستمبر برزجمعہ اور ولیمہ اتوار 12 ستمبر کوہوگا تاہم کارڈز میں ولیمہ اور شادی کے مقام کی تفصیلات درج نہیں ہیں۔

منال اوراحسن نے شادی کارڈ شیئرکردیا

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

Bridal Shower

aiman khan

Minal Khan

AHSAN MOHSIN IKRAM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div